یمنی فوج کی کارروائی، صرواح کے مقام پر آٹھ حوثی باغی ہلاک

سرکاری فوج نے صرواح میں متعدد مقامات حوثیوں کے ٹھکانوں پر توپ خانے سے بھی شدید گولہ باری کی گئی

اتوار 23 ستمبر 2018 12:30

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) یمن کی سرکاری فوج نے مآرب گورنری کے مغرب میں صرواح کے مقام پرایک کارروائی کے دوران 8 حوثی باغیوں کو ہلاک کردیا۔ جھڑپ میں متعدد باغی زخمی بھی ہوئے ۔

(جاری ہے)

سرکاری فوج نے صرواح میں متعدد مقامات حوثیوں کے ٹھکانوں پر توپ خانے سے بھی شدید گولہ باری کی گئی،عرب ٹی وی کے مطابق صرواح کے مقام پر ایک جھڑپ میں 8 حوثی شدت پسند مارے گئے جب کی 6 شدید زخمی ہوئے ہیں۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب حوثی صرواح میں سرکاری فوج کے ایک کیمپ کی طرف بڑھنے کی کوشش کررہے تھے۔عسکری ذرائع کے مطابق سرکاری فوج نے صرواح میں متعدد مقامات حوثیوں کے ٹھکانوں پر توپ خانے سے بھی شدید گولہ باری کی گئی۔

متعلقہ عنوان :