ایوشمان کھرانہ کی اہلیہ بریسٹ کینسر میں مبتلا ہوگئیں

کینسر کی یہ قسم ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کو بھی لاحق ہوئی تھی

اتوار ستمبر 12:30

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2018ء) بالی ووڈ کے معروف اداکار ایوشمان کھرانہ کی اہلیہ طاہرہ چھاتی کے سرطان میں مبتلا ہوگئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف اداکار ایوشمان کھرانہ کی اہلیہ طاہرہ بریسٹ کینسر میں مبتلا ہوگئیں جس کی انہوں نے انسٹا گرام پر تصدیق بھی کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں سرطان خلیات کی خرابی کی وجہ سے لاحق ہوا جسے ڈی سی آئی ایس (ڈکٹل کارسی نوما ان سیٹو) کہتے ہیں۔

(جاری ہے)

کینسر کی یہ قسم ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کو بھی لاحق ہوئی تھی اسی کا حوالہ دیتے ہوئے کھرانہ کی اہلیہ نے کہا کہ ’میں انجلینا جولی کا نصف بھارتی ورڑن بن گئی ہوں جسے سینے کے دائیں جانب سرطان ہوا ہے میں چاہتی ہوں کہ ہر عمر کی خواتین کو اس بیماری سیمتعلق آگاہی ہونی چاہیے۔طاہرہ کشیاپ نے کہا کہ اگر کوئی عورت سینے میں کسی طرح کا درد یا کوئی علامات محسوس کرے تو وہ فوری طور پر اس پر غور کرے اور تدارک کے لیے قدم اٹھائے، میری یہ پوسٹ بھی دوسروں کے لیے آگاہی ہے۔اپنی اہلیہ کے کینسر پر اداکار ایوشمان کھرانہ کا کہنا ہے کہ یہ بیماری ہمارے لیے ایک غیر متوقع ہے لیکن اب وہ پہلے سے بہتر ہے۔

متعلقہ عنوان :