ہالی ووڈ فلم’’ اسپیس جیم ‘‘کے سیکوئل کا اعلان کر دیا گیا

اسپیس جیم 2 کی عکس بندی اگلے برس سے شروع کردی جائے گی

اتوار ستمبر 12:30

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2018ء) دو دہائیوں بعد ہالی وڈ کی لائیو ایکشن اینی میٹڈ فلم اسپیس جیم کے سیکوئل کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ریان کوگلر تخلیق کرنے جارہے ہیں اسپیس جیم ٹو جس میں امریکی باسکٹ بال کھلاڑی لبرون جیمز نبھائیں گے مرکزی کردار۔نومبر 1996 میں ریلیز کی گئی اسپورٹس کامیڈی فلم جس میں باسکٹ بال کھلاڑی مائیکل جورڈن اور لونی ٹونز کے کردار جلوہ گر ہوئے۔

(جاری ہے)

فلم نے باکس آفس پر ٹھیک ٹھاک کمائی کی بگز بنی اور اس کے ساتھیوں کی باسکٹ بال کھلاڑی سے دوستی پر مبنی یہ داستان بچوں بڑوں کو خوب بھائی۔ اب 22 برس بعد اسی فلم کے دوسرے حصے کو سنیماؤں میں لانے کا اعلان کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بلیک پینتھر اور کریڈ جیسی سپر ڈوپر ہٹ فلمیں تخلیق کرنے والے ریان کوگلر پروڈیوس کریں گے یہ فلم جس میں اس بار مائیکل جورڈن کی جگہ لی بورن جمیز نبھائیں گے مرکزی کردار جبکہ اسپیس جیم 2 کی عکس بندی اگلے برس سے شروع کردی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :