تائیوان علیحدگی کے تصور پر بضد سیاسی قوتیں آبنائے تائیوان کی موجودہ صورتحال کو خراب کر رہی ہیں، چینی وزیر خارجہ

اتوار 23 ستمبر 2018 12:50

بیجنگ۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ تائیوان علیحدگی کے تصور پر بضد سیاسی قوتیں آبنائے تائیوان کی موجودہ صورتحال کو خراب کر رہی ہیں۔چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق انہوں نے ڈومینیکا کیہم منصب میگوئیل ورگاس کے ساتھ صحافیوں سے مشترکہ طو رپر بات چیت کے دوران ایک ایک سوال کے جواب میں وانگ ای نے کہا کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے اور تائیوان چین کا ایک اٹوٹ حصہ ہے۔

(جاری ہے)

ڈومینیکا سمیت دیگر ممالک نے عوامی چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے ہیں جو تاریخی دھار ے کے مطابق ہے اور ایک درست انتخاب بھی ہے۔وانگ ای نے کہا کہ اس وقت تائیوان علیحدگی کے تصور کو نہ چھوڑنے والی سیاسی قوت تائیوان کے علاقے کا انتظام سنبھال رہی ہے جس نے آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے تعلقات اور خطے کی پرامن ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالیں ہیں ا ور یہ عمل علاقائی امن و امان کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈومینیکا سمیت تمام ممالک خودمختارہیں وہ اپنی سفارتی پالیسی کا خود فیصلہ کر سکتے ہیں۔ڈومینیکا کا چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنا کسی تیسرے فریق کو نشانہ بنانا نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :