دوسرے امریکا شمالی کوریا سربراہ اجلاس سے قبل بہت کچھ کرنا باقی ہے، امریکی وزیرِ خارجہ

اتوار 23 ستمبر 2018 12:50

واشنگٹن ۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شمالی کوریائی رہنما کِم جونگ اٴْن سے ملاقات سے پہلے ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے فوکس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نتیجہ خیز سربراہی اجلاس کی راہ ہموار کرنے کے لیے وہ جلد پیانگ یانگ کے دورے کی امید رکھتے ہیں۔ تاہم ساتھ ہی انہوں نے دہرایا کہ شمالی کوریا کے جوہری اسلحہ ترک کرنے تک پابندیاں برقرار رہیں گی۔