جوہری توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے اجلاس میںشمالی کوریائی جوہری اسلحے کے خاتمے کے لئے قرارداد منظور

اتوار 23 ستمبر 2018 12:50

ویانا۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) جوہری توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی(آئی اے ای اے )کی جنرل کانفرنس نے ایک متفقہ قرارداد منظور کی ہے جس میں شمالی کوریا سے جوہری اسلحے کے خاتمے کے حوالے سے ٹھوس اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی اے ای اے نے یہ قرارداد آسٹریا کے شہر ویانا میں کانفرنس کے آخری دن منظور کی۔ اس اجلاس میں جاپانی وفد سمیت 153 ممالک شریک ہوئے۔قرارداد میں شمالی کوریا پر مکمل، قابل تصدیق اور ناقابل تجدید جوہری خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے کے لیے زور دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :