سعودی ولی کی طائف میں اونٹ میلے کی اختتامی تقریب میں شرکت

اتوار 23 ستمبر 2018 12:50

ریاض۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دیگر مقامی اور غیرملکی اہم شخصیات سمیت طائف میں اونٹ میلے کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔العربیہٹی وی کے مطابق اونٹ میلہ برائے ولی عہد حال ہی میں طائف میں منعقد کیا گیا جس کی اختتامی تقریب گذشتہ روز منعقد کی گئی۔

(جاری ہے)

میلے کی اختتامی تقریب میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، متحدہ عرب امارات کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید آل النہیان اور بحرین کے رائل گارڈ کے چیف الشیخ ناصر بن حمد آل خلیفہ سمیت کئی دوسری اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔

طائف آمد پر مہمانوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اونٹ میلے کی اختتامی تقریب کے موقع پر ولی عہد نے میلے میں مختلف مقابلوں میں حصہ لینے اور شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں شاندار اونٹ میلے کا ایک ایسے وقت میں انعقاد کیا گیا ہے جب مملکت کے 88 ویں قومی دن کی تقریبات منائے جانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔اس میلے کی خاص بات یہ ہی کہ اسے طائف کے سب سے بڑے سپورٹس میلے کے طورپر گینیز بک میں شامل کیا گیا ہے۔