شام میں طیارہ حادثے کا سبب شناختی نظام میں خرابی نہیں تھا، روس

اتوار 23 ستمبر 2018 12:50

ماسکو۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) روس نے باور کرایا ہے کہ حال ہی میں شام میں فوج کی کارروائی میں مار گرائے گئے طیارے کے حادثے کا سبب شناختی نظام میں فنی خرابی نہیں تھی۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی حکام کا کہنا ہے کہ ماسکو بیرون ملک برآمد کردہ اسلحہ میں شناختی نظان انسٹال نہیں کرتا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے شام میں روس کا ایک جنگی طیارہ’ایف 20‘ شامی فوج نے ’ایس 200‘ میزائل حملے میں مار گرایا تھا۔

روس نے طیارہ حادثے کی ذمہ داری اسرائیل پرعائد کی تھی تاہم اسرائیل نے اس حادثے میں کسی بھی طور پر ملوث ہونے سے انکار کیا۔حادثے کے فوری بعد روس نے ماسکو میں متعین اسرائیلی سفیر کوطلب کرکے ان سے احتجاج کیا۔ ایک عسکری عہدیدار کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے روس کو شام میں طیارہ حادثے میں تل ابیب کے ملوث نہ ہونے کے ٹھوس شواہد فراہم کردیئے ہیں۔