مہک نور کو زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ’’ جٹ شوخیاں کردا ‘ میں کاسٹ کر لیا گیا

اتوار ستمبر 12:50

لاہر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2018ء) اداکارہ مہک نور کو شالیمار تھیٹر میں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ’’ جٹ شوخیاں کردا ‘ میں کاسٹ کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اداکارہ تماثیل تھیٹر میں کام کرنے کا ارادہ رکھتی تھیں تاہم پروڈیوسر ملک طارق کے رابطہ کرنے پر انہوںنے شالیمار تھیٹر میں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ میں کام کرنے کی حامی بھر لی ۔ ڈرامے کے رائٹر و ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک جبکہ پروڈیوسر ملک طارق ہیں۔ یاد رہے کہ اداکارہ مہک نور شالیمار تھیٹر میں مسلسل چھٹے اسٹیج ڈرامے میں پرفارمنس دے رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :