بھارت سے میچ میں کس کھلاڑی کو آزمایا جائے؟ شعیب اختر نے بتا دیا

محمد عامر کو یواے ای میں سوئنگ نہیں ملی لیکن وہ تجربہ کارباﺅلرہیں: سابق سپیڈ سٹار

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 23 ستمبر 2018 12:52

بھارت سے میچ میں کس کھلاڑی کو آزمایا جائے؟ شعیب اختر نے بتا دیا
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2018ء) قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھارت کیخلاف میچ میں محمد عامر کو پلیئنگ الیون میں شامل کرنے کا مشورہ دیدیا۔سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر نے کہا کہ پہلے میچ میں جوہوا اسے بھلاکر سپر4مرحلے میں نیا میچ نئے عزم کے ساتھ کھیلنا ہوگا،دباو¿ سے بھرپور مقابلے میں کم غلطیاں کرنے والی ٹیم ہی سرخرو ہوتی ہے،حکمت عملی یہ ہونی چاہیے کہ ابتدا میں وکٹیں بچاتے ہوئے اچھے اآغاز کو بڑے سکور میں بدلیں،ٹاپ آرڈر یا مڈل آرڈر نہیں پوری بیٹنگ لائن کو ہی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

شعیب اختر نے کہا کہ محمد عامر کو یواے ای میں سوئنگ نہیں ملی لیکن وہ ایک تجربہ کار باﺅلرہیں،ان کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا جائے تو کچھ کردکھائیں گے،مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل کو بھی بھارت کیخلاف میچ کھیلنا چاہیے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اتوارکو ایشیاءکپ کے سپر فور مرحلے کے اہم ترین میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے، اس بڑے مقابلے کو دیکھنے کے لیے شائقین کرکٹ ایک بار پھر بے قرار ہیں۔

اتوار کو کے اہم میچ میں جس ٹیم نے کامیابی حاصل کی اس کی 28ستمبر کو شیڈول ایشیاءکپ کے فائنل تک رسائی کی راہ ہموار ہوجائے گی اور ہارنے والے ٹیم کے لیے اگر مگر کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔پاکستان اور بھارت کا یہ ہائی وولٹیج میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے شروع ہوگا۔واضح رہے کہ قومی ٹیم کے آل راﺅنڈر شاداب خان انجری کا شکار ہیں جس کے باعث انہیں افغانستان کے خلاف میچ کے لئے بھی پلیئنگ الیون میں شامل نہیں کیا گیا تھا جب کہ فاسٹ باﺅلر محمد عامر کو بھی اس مقابلے کے لیے آرام دیا گیا تھا ۔

سرفراز الیون کے لیے بھارت کے خلاف اس مقابلے میں ٹیم سلیکشن سب سے بڑا مسئلہ ہوگا کیوں کہ گروپ میچ میں گرین شرٹس کے بلیو شرٹس کے خلاف 4فاسٹ باﺅلر ز کھلائے تھے لیکن وہ انتہائی غلط فیصلہ ثابت ہوا تھا۔ یاد رہے کہ گروپ اے میں کھیلے گئے میں پاکستانی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے محض162رنز بنا کر آل آﺅٹ ہوگئی تھی اور بھارت نے مطلوبہ ہدف2وکٹوںکے نقصان پر پورا کرلیا تھا ۔