دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی تاخیر کاشکار ہوگئی

اتوار 23 ستمبر 2018 13:10

دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی تاخیر کاشکار ہوگئی
ممبئی۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) بالی ووڈ کی سپر ہٹ جوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی تاخیر کاشکار ہوگئی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی ووڈ کی سپر ہٹ جوڑی رواں برس نومبر میں اٹلی کے خوبصورت مقام لیک کومو میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی تھی لیکن اب اطلاعات ہیں کہ دونوں کی شادی اگلے سال ہوگی۔واضح رہے کہ دپیکا رنویر کی شادی میں دوستوں اور قریبی رشتے داروں سمیت صرف 30 مہمانوں کو مدعو کیاگیا تھا جب کہ بالی ووڈ اور ہالی وڈ کی چند شخصیات کو خصوصی طور پر مدعو کیاگیا تھا، اس کے علاوہ شادی کی تقریب میں موبائل فون لانے پر پابندی تھی۔

متعلقہ عنوان :