آرادھیا کو شرمندگی محسوس نہیں ہو نے دوں گا،ابھیشیک بچن

اتوار 23 ستمبر 2018 13:10

ممبئی۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی ایسی فلم میں کام نہیں کریں گے جسے دیکھ کر ان کی بیٹی آرادھیا شرمندگی محسوس کرے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ابھیشیک بچن کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی ایسی فلم میں کام نہیں کریں گے جسے دیکھ کر ان کی بیٹی آرادھیا شرمندہ ہوجائے۔ابھیشیک کا اپنی بیٹی کے مستقبل کے حوالے سے کہنا تھا کہ انہوں نے اور ان کی اہلیہ ایشوریارائے بچن نے فیصلہ کیا ہے کہ آرادھیا کو پوری آزادی ہوگی کہ وہ مستقبل میں جو پیشہ اختیار کرنا چاہے کرسکتی ہے ہم دونوں اس پر اپنی مرضی تھوپنے کی کوشش نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :