حملے میں امریکی حمایت یافتہ عرب ریاستیں ملوث ہیں،ایرانی سپریم لیڈر

جو افراد ان دہشت گردوں کے سہولت کار بنے، انہیں اس کا جواب دینا ہو گا،ایرانی صدرکابھی سخت ردعمل

اتوار 23 ستمبر 2018 13:20

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی نے شہر اہواز میں فوجی پریڈ پر ہوئے حملے کا الزام امریکی حمایت یافتہ عرب ریاستوں پر عائد کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آیت اللہ خامنائی نے ملکی سکیورٹی افواج کو حکم دیا کہ وہ اس حملے کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے بھر پور کارروائی کریں۔فوجی پریڈ پر حملے کے تناظر میں ایرانی صدر حسن روحانی نے بھی شدید رد عمل کا اظہار کیا کہ انہوں نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا کہ ایران پر اس حملے کے نتائج سنگین ہوں گے۔ روحانی نے کہا کہ جو افراد ان دہشت گردوں کے سہولت کار بنے، انہیں اس کا جواب دینا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :