صومالیہ ، امریکی فوج کے فضائی حملے میں الشباب کے 18 جنگجو ہلاک

الشباب کے جنگجوؤں پر یہ فضائی حملہ اپنے فوجیوں کے دفاع میں کیا ، افریقا میں امریکی فوج کی کمان

اتوار 23 ستمبر 2018 13:20

موغادیشو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) افریقی ملک صومالیہ کے جنوبی صوبے لوئر جوبا میں امریکی فوج کے ایک فضائی حملے میں سخت گیر گروپ الشباب کے 18 جنگجو ہلاک ہوگئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افریقا میں امریکی فوج کی کمان نے بتایاکہ اس نے الشباب کے جنگجوؤں پر یہ فضائی حملہ اپنے فوجیوں کے دفاع میں کیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی یونٹ کے ساتھ کام کرنے والے صومالیہ کے سرکاری فوجیوں نے القاعدہ سے و ابستہ اس گروپ کے دو جنگجوؤں کو ہلکے ہتھیاروں سے جھڑپ کے دوران میں ہلاک کردیا تھا۔

بیان میں مزید کہاگیا کہ الشباب نے امریکی اور اس کی شراکت دار فورسز پر پہلے حملہ کیا تھا ۔ا س حملے کی زد میں آنے کے بعد امریکا نے جنگجوؤں کے ایک مبینہ ٹھکانے پر فضائی حملہ کیا تھا۔اب ہم اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں اس حملے کی زد میں آکر کوئی شہری ہلاک یا زخمی تو نہیں ہوا ہے۔