پی سی بی نے موجودہ کھلاڑیوں کو افغان پریمیئر لیگ کھیلنے سے روک دیا

پی سی بی کے فیصلے سے وہاب ریاض، محمد عرفان، فہیم اشرف، افتخار احمد، سہیل تنویر، کامران اکمل اور محمد حفیظ افغان لیگ سے آؤٹ اکتوبر سے شروع ہونے والی افغان پریمیئر لیگ کے لیے تمام ان ایکشن کھلاڑیوں کا لیگ کے ساتھ کھیلنے کا معاہدہ تھا ،ْرپورٹ

اتوار 23 ستمبر 2018 13:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ ریٹائرڈ کرکٹرز ہی افغان پریمیئر لیگ کھیل سکتے ہیں اور دیگر کھلاڑی اس کے مجاز نہیں ہوں گے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے افغان پریمیئر لیگ سے متعلق اپنے فیصلے سے ان ایکشن کھلاڑیوں کو آگاہ کر دیا جس کے مطابق ریٹائرڈ کھلاڑی ہی اس لیگ کا حصہ بن سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے فیصلے سے وہاب ریاض، سہیل تنویر، محمد عرفان، فہیم اشرف، محمد حفیظ، کامران اکمل اور افتخار احمد افغان پریمیئر لیگ سے آؤٹ ہوگئے۔یاد رہے کہ 5 اکتوبر سے شروع ہونے والی افغان پریمیئر لیگ کے لیے تمام ان ایکشن کھلاڑیوں کا لیگ کے ساتھ کھیلنے کا معاہدہ تھا۔ذائع کے مطابق ریٹائرڈ کرکٹرز میں سے صرف شاہد آفریدی کا لیگ سے معاہدہ ہے اور پی سی بی کے فیصلے کے بعد صرف وہ افغان پریمیئر لیگ کا حصہ ہوں گے۔