تجربے کا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا ،ْ وسیم اکرم کی شعیب ملک کی تعریف

اتوار 23 ستمبر 2018 13:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) پاکستان کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے شیب ملک کی تعریف کرتے ہو ئے کہا ہے کہ تجربے کا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا۔

(جاری ہے)

اپنے ٹوئٹر پیغام میں وسیم اکرم نے کہا کہ تجربے کا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا،شعیب ملک نے اس قوم کو ایک مرتبہ پھر بلند حوصلہ آافغانستان کی ٹیم کیخلاف ثابت کیا ہے جس طرح بھارتی بیٹسمین مہندر سنگھ دھونی ثابت کر چکے ہیں۔انہوںنے کہا کہ بولر کا سامنا کرتے وقت شعیب ملک کے چہرے پر کسی قسم کے کوئی تاثرات نہیں تھے تاکہ بولر بیٹسمین کا ارادہ نہ بھانپ سکے کہ وہ کیا عزائم رکھتا ہے۔