بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے اپنی ٹویٹ سے شائقین کو کنفیوژ کردیا

اتوار 23 ستمبر 2018 13:20

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے اپنی ٹویٹ سے شائقین کو کنفیوژ کردیا۔ویرات کوہلی نے ایک تصویر ٹویٹ کی جس کا ٹائٹل تھا ’ ٹریلر، دی مووی‘ جس میں وہ ملبوسات کے برانڈ کی تشہیر کررہے ہیں، ہوسکتا ہے کہ اس کے بعد کوئی مکمل مووی سامنے آنے والی ہو۔

(جاری ہے)

انھوں نے اس کے ساتھ ٹویٹ کیا کہ دس برس بعد میں نے ایک اور ڈیبیو کیا اور اب ’ٹریلر دی مووی‘ کا مزید انتظار نہیں کرسکتا۔یاد رہے کہ وہ کمر میں تکلیف کے بعد ایشیا کپ کے دوران آرام کررہے ہیں، ان کی جگہ روہت شرما قیادت کے فرائض انجام دینے میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :