سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا ،ْ خالد لطیف کی درخواست پر سماعت سپریم کورٹ میں (کل )ہوگی

اتوار 23 ستمبر 2018 13:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) اسپاٹ فکسنگ کیس میں5 سال کی پابندی اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا پانے والے کرکٹر خالد لطیف کی درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت (کل)منگل کو ہوگی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق کرکٹر خالد لطیف نے سپریم کورٹ سے کی جانے والی اپیل میں ٹربیونل کی تشکیل اوردائرہ اختیار کو چیلنج کیا ہے جس پر سپریم کورٹ نے ان کی اپیل 26 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر کردی تھی ،ْعدالت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے وکیل تفضل رضوی کو نوٹس جاری کردیا ہے۔