ملک سے پھلوں کی برآمدات میں 20.79 فیصد اضافہ ریکارڈ

اتوار 23 ستمبر 2018 13:20

اسلام آباد ۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) گزشتہ ماہ کے دوران ملک سے پھلوں کی برآمدات میں 20.79 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق اگست 2018ء کے دوران پاکستان نے پھلوں کی برآمدات سے 36.45 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا جو اگست2017ء کے مقابلے میں 20.79 فیصد زیادہ ہے۔اگست2017ء کے دوران پاکستان نے پھلوں کی برآمدات سے 30.18 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل کیا تھا۔