گذشتہ مالی سال کے دوران ملک میں سگریٹ کی پیداوار میں 72 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا

اتوار 23 ستمبر 2018 13:50

اسلام آباد ۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) گذشتہ مالی سال کے دوران ملک میں سگریٹ کی پیداوار میں 72 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک آف پاکستان اور دیگر اداروں کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2017-18ء کے دوران ملک میں سگریٹ کی پیداوار میں 72 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کا مالیاتی حجم 59.06 ارب روپے ہے۔ مالی سال 2016-17ء کے دوران سگریٹ کی پیداوار میں 36 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی اور اس سے پاکستان میں 34.34 ارب روپے کے محاصل حاصل کئے گئے تھے ۔ مالی سال 2015-16ء کے دوران پاکستان میں سگریٹ کی پیداوار سے 53.52 ارب روپے حاصل ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :