سنگا پور ریت درآمد کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک

اتوار 23 ستمبر 2018 14:10

اسلام آباد ۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) سنگا پور ریت درآمد کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے جو اپنی ضروریات کی 9.7 فیصد ریت درآمد کرتا ہے جبکہ بیلجئیم 4.8 فیصد اور کینیڈا 8.2 فیصد ریت درآمد کرتا ہے۔

(جاری ہے)

بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق ہالینڈ 6.9 فیصد، جرمنی 4.8 فیصد اور چین 4.3 فیصد ریت درآمد کرتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ریت برآمد کرنے والے بڑے ممالک میں امریک پہلے نمبر پر ہے جو عالمی مارکیٹ میں 17 فیصد کا حصہ دار ہے اسی طرح آسٹریلیا 9.5 فیصد اور جرمنی 8.6 فیصد ریت برآمد کرتا ہے۔ ریت کی عالمی تجارت میں ہالینڈ کا حصہ 7.6 فیصد، بیلجئیم کا 6.9 فیصد اور چین کا 3.9 فیصد ہے۔

متعلقہ عنوان :