کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں شدید طوفانی آندھی سے نظام زندگی معطل، 2 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہوگئے

اتوار 23 ستمبر 2018 14:10

اوٹاوا۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں شدید طوفانی آندھی سے نظام زندگی معطل ہوکر رہ گیا جبکہ دو لاکھ افراد بجلی سے محروم ہوگئے ۔ اتوار کو عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 200 کلومیٹر کی رفتار سے آنے والی آندھی کے باعث دو افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جن کی مقامی ہسپتال میں حالت نازک ہے ۔

(جاری ہے)

آندھی کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتاہے کہ آندھی کے باعث درجنوں کاریں ہوا میں اڑ کر دور جاگریں جبکہ متعد اشیاء اور ملبہ وغیرہ بھی ہوا میں اڑ گیا اوٹاوا کے میئر جم واٹسنے نے شدید آندھی کوع کو ہوائی بمباری قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی میں اس سے قبل اتنی شدید آندھی کا طوفان نہیں دیکھا تھا ۔ اطلاعات کے مطابق اوٹاوا میں شدید طوفانی آندھی کے بعداب نظام دو لاکھ افراد بجلی سے محروم ہیں ۔

متعلقہ عنوان :