ماہرین زراعت کی آملہ کی کاشت فوری طور پر شروع کرنے کی ہدایت

اتوار 23 ستمبر 2018 15:10

فیصل آباد۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) ماہرین زراعت نے آملہ کی کاشت فوری طور پر شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار آملہ کی کاشت جلد از جلد مکمل کرلیں تاکہ اچھی پیداوار کاحصول ممکن ہو سکے۔ انہوںنے کہاکہ آملہ کاپھل طبی نقطہ نظر سے بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس کے پھل میں وافر مقدار میں وٹامن سی پایا جاتاہے جبکہ اس کا مربع دل ، دماغ ، بصار ت کیلئے بھی انتہائی مفید ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ آملہ کا درخت خوبصورت اور درمیانے قدکا ہوتاہے جس پر گول بیر کی طرح پھل لگتاہے ۔ انہوںنے کہاکہ آملہ کے پودے ستمبر کے آخر سے لے کرماہ اکتوبرکے اختتام تک بذریعہ ٹی بڈنگ پیوند کئے جاتے ہیں اور نئے پودے لگانے کا عمل بھی اکتوبر میں میں مکمل کرلیاجاتاہے ۔ انہوںنے بتایاکہ آملہ کی کاشت ریتلی میرا اور بہتر نکاس والی زمین میں کی جاتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اس ضمن میں مزید معلومات ، مشاورت ، رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :