امریکی اور ایرانی صدور (کل) جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے

اتوار 23 ستمبر 2018 15:10

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ(کل) منگل کو خطاب کریں گے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق وہ بدھ کق سلامتی کونسل کے جوہری عدم پھیلاؤ سے متعلق ایک خصوصی اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

ایرانی صدر حسن روحانی بھی منگل کو صدر ٹرمپ کے کچھ ہی دیر بعد جنرل اسمبلی میں تقریر کریں گے۔ جنرل اسمبلی کے حاشیے میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اپنے شمالی کوریائی ہم منصب سے 29 سمتبر کو ملیں گے۔ اسی اجلاس کے لیے نیو یارک میں موجود جنوبی کوریائی صدر اپنے شمالی کوریائی دورے کے نتائج سے امریکی صدر کو باخبر کریں گے۔ جنرل اسمبلی کے چھ روزہ اجلاس میں 130 ملکوں کے سربراہان مملکت و حکومت شریک ہوں گے۔