داعش سے تعلق کے الزام میں برطانوی ڈاکٹر گرفتار

اتوار 23 ستمبر 2018 15:10

دمشق ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) شام میں شدت پسند تنظیم داعش سے تعلق کے الزام میں برطانوی ڈاکٹر کو گرفتارکیا گیاہے۔شورش زدہ ملک کے جنوبی صوبہ دیر الزور میں کرد فورسز نے داعش سے تعلق کے شبہ میں برطانوی شہری کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار شخص کا تعلق برطانیہ کے شہر برمنگھم سے ہے۔

(جاری ہے)

زیر حراست شخص کی ویڈیو بھی جاری کی گئی جس میں ملزم نے بتایا کہ وہ 4 سال سے شام میں مقیم ہے اور داعش کے زیر انتظام علاقے میں واقع ہسپتالوں میں زخمیوں کا علاج کرتا تھا۔ ملزم کو شمالی شام میں امریکی افواج کے زیر کنٹرول جیل میں قید رکھا گیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق شام میں داعش سے تعلق کے الزام میں کم از کم مزید تین برطانوی شہری امریکی و کرد افواج کی حراست میں موجود ہیں۔