سعودی عرب کا فضائی سفر بالکل مفت کر دیا گیا

سعودی فضائی کمپنی ناس نے 88ویں قومی دن کے موقع پر تمام داخلی پروازوں کے ٹکٹ مفت کردیئے

اتوار 23 ستمبر 2018 15:40

سعودی عرب کا فضائی سفر بالکل مفت کر دیا گیا
ریاض ۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) سعودی فضائی کمپنی ناس نے 88ویں قومی دن کے موقع پر تمام داخلی پروازوں کے ٹکٹ مفت کردیئے۔

(جاری ہے)

ناس نے ٹویٹر کے اپنے اکائونٹ پر تمام مسافروں کو یہ اعلان کرکے حیرت میں ڈال دیا کہ قومی دن کی تمام پروازوں کے ٹکٹ مفت ہوںگے۔ جو لوگ قومی دن کے موقع پر سفر کیلئے ٹکٹ خرید چکے ہیں انہیں انکی رقم واپس کردی جائے گی۔ ناس نے چند روز قبل اعلان کیا تھا کہ اسکی داخلی پروازوں کے ٹکٹ 88ریال میں قومی دن پر مہیا ہوںگے اور 15اکتوبر سے 15دسمبر 2018ء تک کے ٹکٹ خریدے جاسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :