سعودی عرب ،قومی دن کے موقع پرغوطہ خوروں کا 88 میٹر گہرے سمندر میں روایتی رقص

اتوار 23 ستمبر 2018 15:40

جدہ ۔ 23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) سعودی غوطہ خوروںنے ملک کے قیام کا 88واں جشن سمندر کی تہہ میں منایا۔ انہوں نے 88 میٹر گہرے سمندر میں تلواروں کا روایتی رقص کیا اور سعودی عرب کا پرچم اور بانی مملکت شاہ عبدالعزیز کی تصویر نصب کی۔

(جاری ہے)

سعودی غوطہ خوروں نے نجد کا روایتی لباس زیب تن کیا ہوا تھا اور شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی تصاویر کمر پرباندھی ہوئی تھی۔