شاہ سلمان سینٹر کی یمنی متاثرین کیلئے امداد

اتوار 23 ستمبر 2018 15:40

ریاض۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) شاہ سلمان مرکز برائے انسانی امداد کے تحت یمن میں متاثرین کیلئے 1131 کھجور کے کارٹن تقسیم کئے گئے۔

(جاری ہے)

سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق امدادی مرکز کے تحت تقسیم کی جانے والی کھجوریں قانیہ کمشنری میں رہنے والی6786 یمنی باشندوں میں تقسیم کی جائیں گی۔ واضح رہے شاہ سلمان امدادی سینٹر کی جانب سے یمنی متاثرین کے لئے امدادی سامان کی ترسیل کا سلسلہ جاری ہے جن میں ادویہ ، کپڑے ، کمبل ، خیمے اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :