برطانوی باکسر اینتھونی جوشوا نے ورلڈ ہیوی ویٹ ٹائٹل کا کامیاب دفاع کر لیا، جوشوا کا روسی باکسر الیگزینڈر کو ہرا کر ناقابل شکست ریکارڈ برقرار

اتوار 23 ستمبر 2018 15:40

ویمبلے۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) شہرہ آفاق برطانوی باکسر اینتھونی جوشوا ورلڈ ہیوی ویٹ ٹائٹل کا کامیاب دفاع کر لیا، انہوں نے حریف روسی باکسر الیگزینڈر پاوٹکن کو شکست دے کر مسلسل 22 مقابلوں میں ناقابل شکست رہنے کے ریکارڈ کو برقرار رکھا جبکہ الیگزینڈر کو کیریئر میں دوسری مرتبہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

ویمبلے اسٹیڈیم میں ورلڈ ہیوی ویٹ ٹائٹل فائٹ میں میزبان ملک کے باکسر اینتھونی جوشوا چھائے رہے اور انہوں نے حریف روسی باکسر کو مکوں کی بوچھاڑ سے نڈھال کر دیا انہیں ناک آئوٹ کر کے ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرنے کا اعزاز حاصل کیا، یہ جوشوا کی 22مقابلوں میں مسلسل بائیسویں فتح ہے جبکہ دوسری جانب الیگزینڈر کو کل 36 مقابلوں میں سے دوسری بار شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :