قومی دن کے موقع پر سمندر کی گہرائی میں سعودی روایتی رقص کا حیران کن مظاہرہ

نجدی لباس میں ملبوس غوطہ خوروں نے سعودی عرب کا پرچم اور مملکت کے بانی شاہ عبدالعزیز کی تصویر بھی تھام رکھی تھی

اتوار ستمبر 15:40

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2018ء) سعودی عرب کے 88 ویں قومی دن کے موقع پر سعودی غوطہ خوروں کے ایک گروپ نے جذبہ حب الوطنی کے اظہار کا انوکھا انداز اختیار کیا۔ گروپ نے سمندر کی گہرائی میں تلواروں کے ساتھ روایتی رقص عرضہ پیش کیا۔ اس دوران نجدی لباس میں ملبوس غوطہ خوروں نے سعودی عرب کا پرچم اور مملکت کے بانی شاہ عبدالعزیز کی تصویر بھی تھام رکھی تھی۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق سعودی غوطہ خوروں نے سمندر کے اندر 88 فٹ کی گہرائی میں کیے جانے والے رقص کو کیمرے کی کی آنکھ میں محفوظ کر لیا۔ اس دوران ملّی نغمے اور ترانے بھی ساتھ چلتے رہے۔سوشل میڈیا پر اس وڈیو کے زیر گردش آںے کے بعد لوگوں نے پانی کے نیچے سعودی عرضہ پیش کرنے والے غوطہ خوروں کے خیال کو اچھوتا قرار دیا ،،، اور وطن سے محبت کے اظہار کے اس انداز کو پسندیدگی کی سند سے نوازا۔