سنی لیونی کا میڈم تساد میوزیم میں اپنے ویکس اسٹیچیو کا افتتاح

اتوار 23 ستمبر 2018 15:40

ممبئی۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ سنی لیونی نے میڈم تساد میوزیم میں اپنے ویکس اسٹیچیو کا افتتاح کیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ بھارت کا ایسا پتلا ہے جس میں سے خوشبو آئے گی۔ سنی کا یہ دلچسپ پتلا ایک فن پوز میں بنایا گیا ہے۔ موم کے پتلے سے ان کے سگنیچر پرفیوم " لسٹ بائے سنی " کی خوشبو آئے گی۔

(جاری ہے)

اداکارہ کا کہنا ہے کہ ’’ یہ میرے لئے بے حد خاص لمحہ ہے۔ میں میڈم تساد کی شکر گزار ہوں۔ سٹنگ سیشن سے لے کر پتلے کے مکمل ہونے تک کافی حیرت انگیز تجربات ہوئے۔ میڈم تساد کی ٹیم کا ان کی سخت محنت اور شاندار ہنر کیلئے شکریہ ادا کرتی ہو‘‘۔واضح رہے کہ میڈم تساد گلیمر ، اسپورٹس ، تاریخ اور سیاست کی دنیا کے کرداروں کو ایک چھت کے نیچے لے آنے کیلئے مشہور ہیں۔

متعلقہ عنوان :