فلمی سین،بھارتی جیل میں ریپ کا قیدی ملزم کوڑے والی گاڑی میں بیٹھ کر فرار

سی سی ٹی وی کیمرے کے فوٹیج سے معلوم ہوا کہ کوڑا اٹھانے والی گاڑی میں بیٹھ کر قیدی باہر نکلنے میں کامیاب ہوگیا

اتوار 23 ستمبر 2018 16:10

فلمی سین،بھارتی جیل میں ریپ کا قیدی ملزم کوڑے والی گاڑی میں بیٹھ کر ..
گڑ گائوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) انتہائی سخت سیکیورٹی کی حامل بھونڈسی جیل سے زیادتی کا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق گزشتہ شام جب جیل میں قیدیوں کی گنتی شروع کی گئی تو ایک قیدی غائب تھا۔

(جاری ہے)

جیل میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے کے فوٹیج سے معلوم ہوا کہ کوڑا اٹھانے والی گاڑی میں بیٹھ کر قیدی باہر نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔

جیل میں تعینات 4پولیس اہلکاروں پر لاپروائی کا الزام عائد کیا گیاہے۔جیل سپرنٹنڈنٹ پولیس ساجد خان نے معاملے کی شکایت درج کرائی۔ یوپی کے گاوں بدونا کے رہنے والے امیت کو15ستمبر کو سیکٹر 37تھانہ میں زیادتی کے الزام میں جیل بھیجا گیا تھا جو بیرک نمبر 3بی میں قید تھا ۔جب جیل میں قید یوں کی گنتی شروع کی گئی تو وہ غائب پایا گیا۔

متعلقہ عنوان :