ہیئرڈریسراینڈ بیوٹیشن ویلفیئرایسوسی ایشن آف پاکستان،رجسٹرڈ کی پرانی باڈی تحلیل کردی گئی، انتخابات رواں ماہ ستمبرمیں ہوں گے

اتوار ستمبر 16:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2018ء) ہیئرڈریسراینڈ بیوٹیشن ویلفیئرایسوسی ایشن آف پاکستان،رجسٹرڈ (ایچ بی ڈبلیو اے پی) کی پرانی باڈی تحلیل کردی گئی ہے اور ایسوسی ایشن کے نئے عہدیداران کے انتخابات رواں ماہ ستمبر میں ہونگے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ایک ایڈہاک کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے۔یہ اعلان ایچ بی ڈبلیو اے پی کے سبکدوش جنرل سیکریٹری ایم اے انورنے ایک اعلامیہ میں کیا۔ایم اے انور نے کہا کہ نئے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے متوقع امیدوارایچ بی ڈبلیو اے پی کے مرکزی آفس سے رابطہ کرسکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :