تربیلاغازی، پولیس نے شراب کے نشے میں دھت پیپلز پارٹی تحصیل غازی کے صدر کوساتھی سمیت گرفتار کر لیا

اتوار 23 ستمبر 2018 17:00

تربیلا غازی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) غازی پولیس نے شراب کے نشے میں دھت پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل غازی کے صدر کوساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔ گاڑی سے دس لیٹر شراب برآمد کر لی۔ پولیس نے پی پی پی کے تحصیل صدر اور اُسکے ساتھی کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی۔ غازی پولیس نے ملزمان کا عدالت سے ایک روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا۔

ریمانڈ پورا ہونے پربڑے گھر بھیج دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ایس ایچ او تھانہ غازی نعمان جاوید نے دوران گشت رات کو ہملٹ خالو چوک میں پی پی پی تحصیل غازی کے صدر چنگیز خان ولد افتخار علی خان ساکن ماڈل ویلج عیسی کی گاڑی نمبر IDF -9878 میں جا رہا تھا کو روک کر تلاشی لی تو اُس کی گاڑی سے دس لیٹر شراب برآمد کر کے ساتھی محمد آصف ساکن موہٹ ہملٹ کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

جن کے خلاف غازی پولیس نے زیر دفعہ 3/4, 8/11 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس تھانہ غازی کے ایس ایچ او نعمان جاوید نے صحافیوں کو بتایا کہ گرفتار افراد شراب کے نشے میں دھت غل غپاڑہ کر رہے تھے۔ جس پر گاڑی کی تلاشی لی گئی تو اُس میں سے دس لیٹر شراب برآمد ہوئی ہے۔ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا جس پر عدالت نے ایک روزہ ریمانڈ پر گرفتار پی پی پی تحصیل غازی کے صدر و اُس کے ساتھی پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ریمانڈ پورا ہونے پر غازی پولیس نے ملزمان کو عدالت میں پیش کیا ۔ جس پر ایم او ڈی سول جج فیملی کورٹ صائمہ رزاق نے ملزمان کو سینٹر جیل ہری پور بھیج دیا ہے۔