شہر بھر میں آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی ہدایت جاری

اتوار 23 ستمبر 2018 17:20

سرگودھا۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر سرگودھا نے شہر بھر میں آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

(جاری ہے)

شہر بھر میں آوارہ کتے شہریوں کیلئے وبال جان بنتے جارہے ہیں خصوصاً نواحی آبادیوں میں کتوں کی بھرمار حد سے زیادہ بڑھتی جارہی ہے جو چھوٹے بچوں پر حملہ آور ہوسکتے ہیں ۔جس پر ڈپٹی کمشنر سرگودھا نے متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ ان آوارہ کتوں کو فوری طور پر تلف کرنے کیلئے اقدامات کریں اور شہر بھر سے آوارہ کتوں کا خاتمہ کرکے رپورٹ ڈپٹی کمشنر آفس میں جمع کرائیں۔

متعلقہ عنوان :