ریلوے لائنوں کیساتھ تجاوزات کو ختم کرنے کیلئے نوٹسز جاری

اتوار 23 ستمبر 2018 17:20

سرگودھا۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) محکمہ ریلوے نے موہنی روڈ سمیت ریلوے لائنوں کیساتھ تجاوزات کو ختم کرنے کیلئے نوٹسز جاری کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ ریلوے نے ملک بھر میں تجاوزات کیخلاف مہم کا آغاز کیا ہے۔ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں سرگودھا موہنی روڈ پر بھی ریلوے کی اراضی پر تجاوزات قائم ہیں جنہیں مسمار کرنے کیلئے محکمہ ریلوے نے باقاعدہ نوٹسز جاری کرنے شروع کردیئے ہیں جس کے بعد تجاوزات کنندگان کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :