چیئرمین پی آئی ٹی بی عمر سیف کا تیز رفتاری کے باعث موٹروے پر چالان

اتوار 23 ستمبر 2018 17:30

چیئرمین پی آئی ٹی بی عمر سیف کا تیز رفتاری کے باعث موٹروے پر چالان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیئرمین عمر سیف کا تیز رفتاری کے باعث موٹروے پولیس نے چالان کر دیا ۔عمر سیف کو بذریعہ جدید سسٹم ای ٹکٹنگ کے ذریعہ چالان دیا گیا ۔

(جاری ہے)

عمر سیف کو شہباز شریف کے دور حکومت میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا چئیرمین بنایا گیا۔ بعد ازاں وہ وزیراعلی پنجاب کے مشیر بھی بنے۔ عمر سیف کی چئیرمین میں پی آئی ٹی بی نے حکومت کے متعدد محکمے اور منصوبوں کو ڈیجیٹل بنایا۔