بجلی کی عدم فراہمی،پاکستانیوں کو سالانہ 4.5 ارب ڈالر کا خسارہ

بلاتعطل بجلی کی فراہمی سے دیہی علاقے کے عوام سالانہ 3.9ارب ڈالر اضافی کما سکتے ہیں،عالمی بینک کی رپورٹ

اتوار 23 ستمبر 2018 17:30

بجلی کی عدم فراہمی،پاکستانیوں کو سالانہ 4.5 ارب ڈالر کا خسارہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) بجلی کی عدم دستیابی کے باعث پاکستانیوں کو سالانہ 4.5ارب ڈالر کے نقصانات برداشت کرنا پڑتے ہیں جو قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے 1.

(جاری ہے)

7فیصد کے مساوی ہیں،عالمی بینک کی الیکٹریفکشن اینڈ ہاوس ہولڈ ویلفیئر رپورٹ کے مطابق بجلی کی مستقل اور قابل اعتماد فراہمی نہ ہونے کے باعث شہروں کے ساتھ دیہی معیشت کو بھی نقصانات کاسامنا ہے ، رپورٹ کے مطابق بجلی کی بلاتعطل فراہمی سے دیہی علاقے کے عوام سالانہ 3.9 ارب ڈالر اضافی کما سکتے ہیں، عالمی بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ بجلی کی بلاتعطل اور قابل اعتماد فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے شعبہ میں اصلاحات کی ضرورت ہے تاکہ شعبہ کے نقصانات کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ قومی معیشت کو پہنچنے والے نقصانات سے بھی بچا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :