شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران پاک فوج کے شہید ہونے والے آفیسر اور اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی،شہداء کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ دفن کیا جائے گا، آئی ایس پی آر

اتوار 23 ستمبر 2018 18:10

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) شمالی وزیرستان میں ہفتہ کو آپریشن کے دوران پاک فوج کے شہید ہونے والے آفیسر سمیت دیگر اہلکاروں کی نماز جنازہ اتوار کو راولپنڈی میں ادا کی گئی۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شرکت کی۔ شہداء کے جسد خاکی ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دیئے گئے ہیں جہاں ان کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ دفن کیا جائے گا۔