وزارت مذہبی امور نے حضرت خواجہ معین الدین چشتی ؒ کے سالانہ عرس میں شرکت کے خواہاں زائرین سے درخواستیں طلب کر لیں

اتوار 23 ستمبر 2018 18:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی حضرت خواجہ معین الدین چشتی ؒ کے سالانہ عرس میں شرکت کے خواہاں زائرین سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ آئندہ برس اجمیر شریف میں سالانہ عرس کی تقریبات میں شرکت کے خواہشمند 28 ستمبر تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔ وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے ذرائع کے مطابق درخواست ایک ہزار روپے کے بینک ڈرافٹ ناقابل واپسی درخواست کے ہمراہ جمع کرائیں گے۔

یہ فیس وزارت مذہبی امور کے نیشنل بینک مین برانچ کے اکائونٹ نمبر 303505332 میں آن لائن بھی جمع کرا سکتے ہیں جبکہ ادائیگی کی اصل رسید درخواست کے ساتھ جمع کرانا ہو گی۔ حضرت خاجہ معین الدین چشتی ؒ کے سالانہ عرس کی تقریبات 7 سے 18 مارچ 2019ء کو اجمیر شریف بھارت میں منعقد ہو رہی ہیں۔

(جاری ہے)

درخواست فارم وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ www.hajjinfo.org یا www. mora.gov.pk سے بھی ڈائون لوڈ کی جا سکتی ہیں۔

بذریعہ قرعہ اندازی زائرین کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا اور ایک ماہ قبل کامیاب درخواست گزاروں کو آگاہ کیا جائے گا۔ اصل پاسپورٹ اور سفری دستاویزات روانگی سے تین ماہ قبل جمع کرانا ہوں گے۔ بھارتی سفارتخانہ 8 ماہ سے قبل کم عرصہ میں زائد المعیاد ہونے والے پاسپورٹ قبول نہیں کرتی اسے درخواست گزار اپنے پاسپورٹ کی جلد توثیق کروا لیں۔

متعلقہ عنوان :