8 رکنی قو می ٹیم عالمی ٹور ٹین پن بائولنگ چمپئن شپ میں شرکت کیلئے تھائی لینڈ پہنچ گئی

اتوار ستمبر 18:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2018ء) 8 رکنی قو می ٹیم عالمی ٹور ٹین پن بائولنگ چیمپیئن شپ کیلئے بنکاک، تھائی لینڈ پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹین پین بائولنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمان نے بتایا کہ قو می ٹیم آٹھ کھلاڑیوں پرمشتمل ہے، جن میں اعجاز الرحمان، احمر سلڈرا، علی سوریا، علیم آغا، افضال اختر، سکندر حیات، دانیال شاہ اور امجد محمود شامل ہیں، چمپئن شپ (آج ) پیر سے شروع ہوگی اور ایونٹ میں دنیا بھر بائولرز حصہ لیں گے جبکہ قومی ٹیم پہلی بار عالمی ٹور ٹین پن بائولنگ چمپئن شپ میں شرکت کررہی ہے، یہ چمپئن شپ 28 ستمبر تک جاری رہے گی۔