شبیر قائم خانی کا تھر میں بچوں کی اموات پر گہری تشویش کا اظہار

اتوار ستمبر 18:50

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2018ء) پاک سرزمین پارٹی سندھ کونسل کے صدر شبیر قائم خانی نے تھر میں بچوںکی اموات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تھرمیں غذائی قلت و نامناسب طبی سہولیات اور ناقص طرز حکمرانی کی وجہ سے بچوں کی اموات معمول بن چکی ہیں لیکن حکومت سندھ کوئی توجہ نہیں دے رہی انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ تھر میں مذکورہ صورتحال کا فوری نوٹس لے اور ہنگامی بنیادوں پر تھر میں غذائی قلت کی کمی کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے اور تھر میں طبی سہولیات بڑے پیمانے پر ڈاکٹر و پیرا میڈیکل اسٹاف تنصیات کرے اور غریب عوام کو مفت طبی سہولیات مہیا کی جائیں ۔