سپریم کورٹ میں (آج)وزیر اعظم عمران خان کی نا اہلی کیس اہم مقدمات کی سماعت ہوگی

عدالت عظمیٰ جعلی بینک اکائونٹس کیس ،ْ سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار کی وطن واپسی ،ْ نقیب اللہ محسود قتل اور دوہری شہریت سے متعلق مقدمات سنے گی ،ْ بینچز تشکیل دیئے گئے

اتوار ستمبر 19:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2018ء) سپریم کورٹ آف پاکستان میں (آج)وزیر اعظم عمران خان کی نا اہلی کیس اہم مقدمات کی سماعت ہوگی ،ْ عدالت عظمیٰ جعلی بینک اکائونٹس کیس ،ْ سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار کی وطن واپسی ،ْ نقیب اللہ محسود قتل اور دوہری شہریت سے متعلق مقدمات سنے گی اس سلسلے میں چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے بینچز تشکیل دے دیئے گئے ہیں ۔

(آج)پیر سے شروع ہونے والے ہفتے کے پہلے روز چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی سے متعلق درخواست کی سماعت کریگا ،ْمذکورہ بینچ خود کار اسلحہ لائسنس کی منسوخی کیخلاف درخواست اور ’’تطہیر بنت پاکستان ’’کا مقدمہ بھی سنے گا ۔چیف جسٹس کی سربراہی میں چار رکنی لارجر بنچ دیا مر بھاشا اور مہمنڈ ڈیمز کی تشہیری مہم سے متعلق کیس کی سماعت (آج) پیر کے روز کریگا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق عدالت عظمیٰ میں(کل)منگل کو کراچی میں پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ سے دس سالہ امل کے قتل کے حوالے سے از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوگی ۔ایل ڈی اے کی غیر قانونی پٹرول پمپس کی الاٹمنٹ سے متعلق کیس، این جی اوز سے متعلق از خود نوٹس کیس، این آر او سے متعلق کیس، شریف خاندان کے خلاف ریفرنس منتقلی سے متعلق کیس، پاکستان پیٹرولیم اور ایشیا آئل کے درمیان ڈیل سے متعلق کیس، سابقہ حکومت پنجاب کی جانب سے میڈیا میں اشتہار دینے سے متعلق کیس اورا صغر خان کیس کی سماعت بھی منگل کو ہو گی۔

عدالت عظمی کا تین رکنی بینچ بدھ کو مظفر گڑھ میں محکمہ اوقاف کی زمین سے متعلق کیس، ای او بی آئی کے سابق چیئرمین کیخلاف ازخود نوٹس کیس، مارگلہ ہل میں درختوں کی کٹائی سے متعلق کیس اورلاپتہ افراد سے متعلق کیس کی سماعت کریگا۔عدالت عظمی شاہین ائیرلائن کی پرواز میں تاخیر سے متعلق کیس کی سماعت بدھ کو کریگی ،ْ ورکرز ویلفیئر فنڈ کے استعمال سے متعلق کیس کی سماعت جمعرات کو ہو گی۔لگژری گاڑیوں کے استعمال سے متعلق کیس، بھاشا ڈیم کی حدود کے تعین، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے امتحانات سے متعلق کیس اور میڈیا لاجک کے کیس کی سماعت جمعرات کو ہوگی۔