ہانگ کانگ اور چین کے درمیان پہلے تیز رفتار ریل لنک کا آغاز کر دیا گیا

ٹرین پہلے سے کم وقت میں چین کے شہروں میں پہنچ جائے گی ،ْرپورٹ

اتوار ستمبر 19:00

ہانگ کانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2018ء) ہانگ کانگ اور چین کے درمیان پہلے تیز رفتار ریل لنک کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے ذریعے ٹرین پہلے سے کم وقت میں چین کے شہروں میں پہنچ جائے گی۔ایکسپریس ریل لنک کے تحت ہانگ کانگ سے جنوبی چین کے شہر گونگژوا روانہ ہونے والی ٹرین صرف 40 منٹ میں فاصلہ طے کر سکتی ہے یعنی پرانی ٹرینوں کے مقابلے میں جلد فاصلہ طے کر سکتی ہے۔

(جاری ہے)

یہ ریل لنک گزشتہ روز ایک تقریب میں متعارف کرائی گئی ہے جس پر ایک مقامی قانون دان کا کہنا تھا کہ گونگڑوا کا سفر اتنا آرام دہ تھا کہ جیسے جہاز کا سفر ہو۔حکام کے مطابق یہ ریل لنک ہانگ کانگ، شینڑن اور گونگڑوا کے کاروبار کو بڑھائے گا۔ اس لنک کو چینی حکام مشترکہ طور پر چیک پوائنٹس، اسٹیشنز اور ٹرین سے چلانے کی اہلیت رکھیں گے۔دوسری جانب ہانگ کانگ کے جمہوریت پسند قانون سازوں نے اس ریل لنک کی متعارف کی جانے والی تقریب میں شرکت سے انکار کیا اور احتجاج کیا کہ یہ ہانگ کانگ کی قانونی آزادی پر اثر اندا ہو رہا ہے تاہم ریل لنک کا آغاز عوام کے لیے اتوار سے ہو گیا ہے جو چین کے متعدد علاقوں سے لنک کرے گا جن میں دارالحکومت بیجنگ بھی شامل ہے۔