آئی جی سندھ کی عوام الناس سے اپیل، اسٹریٹ کرائم،جرائم یا مشتبہ مشکوک سرگرمیوں کی اطلاعات فوری طور پرمددگار15، قریبی تھانوں ایس ایس پیز ڈی ایس پیز دفاتر کو دیں

اتوار ستمبر 19:30

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2018ء) آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی علاقہ،شاہراہوں، مارکیٹس یا بازاروں سمیت آس پاس یا اطراف میں اسٹریٹ کرائم،جرائم یا مشتبہ مشکوک سرگرمیوں کی اطلاعات فوری طور پرمددگار15، قریبی تھانوں ایس ایس پیز ڈی ایس پیز دفاتر کو دیں اور جرائم کے خلاف پولیس سے مدد اور تعاون جیسے اقدامات میں اپنے انفرادی اوراجتماعی کوششوں اور کردار کو ممکن بنائیں تاکہ بروقت اور فوری پولیس ریسپانس سے جرائم کی بیخ کنی کو ہر سطح پر یقینی بنایا جاسکے ۔

(جاری ہے)

آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ ایس ایس پیزجرائم کے خلاف مؤثرکردار ادا کرنے اور پولیس کو اطلاع دینے والے شہریوں سے بذات خودناصرف ملاقات کرینگے بلکہ انہیں شاباش اور نقد انعام دینے کے ساتھ ساتھ انکی ایڈیشنل آئی جی کراچی اور متعلقہ ڈی آئی جیز سے شیڈول ملاقات بھی کروائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد عوام دوست ماحول کو فروغ دینا اورجرائم کے خلاف عوام کے حوصلوں کو بلند کرنے کے ساتھ ساتھ پولیس کا مورال بلندکرنا اور مجموعی کارکردگی کو تقویت بھی دینا ہے ۔

متعلقہ عنوان :