پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے ضلعی عہدیدارن کا اجلاس

اتوار ستمبر 19:30

لاڑکانہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے ضلعی عہدیدارن کا اجلاس المرتضیٰ ہاؤس لاڑکانہ میں ضلعی آرگنائیزر مختیار احمد بھٹو کی زیر صدارت ہوا جس میں سٹی، تحصیل، سپاف شہید بھٹو سمیت تنظیمی عہدیداران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تنظیمی صورتحال پر غور و خوص کرتے ہوئے طے کیا گیا کہ 20 اکتوبر پر شہید میر مرتضیٰ بھٹو کی 22 ویں برسی کے سلسلے میں تعزیتی جلسہ عام منعقد کیا جائے گا جس کی کامیابی کے لیے پارٹی عہدیدارن ضلع کے تمام تحصیل، یوسیز اور وارڈوں کا دورہ کریں گے۔

اجلاس میں ضلعی آرگنائیزر محمد رمضان رند، انعام اللہ ناریجو، امتیاز گاد، سٹی صدر برکت علی میرانی، محراب علی بھٹو، ولی محمد لاہوری، پروین چاندیو، جاوید لاہوری، عبدالغفار چانڈیو، شہباز بھٹو، لالو سرہیو، جاوید احمد لاہوری، سردار جاگیرانی، سجاد چانڈیو اور دیگر نے شرکت کی۔