تھانہ نیوٹائون پولیس نے 03 مبینہ ڈاکوئوں کو گرفتار کر لیا

اتوار ستمبر 19:40

راولپنڈی 23ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2018ء) تھانہ نیوٹائون پولیس نے ڈکیتی کی گھات لگائے 03 مبینہ ڈاکوئوں کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بر آمد کر لیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ نیوٹائون پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ چند اشخاص ڈکیتی کی نیت سے نواز شریف پارک کی بیک سائیڈ پر بیٹھے ہوئے ہیں جس پر مقامی پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے 03 ملزمان نور احمد ،واجداللہ اور شاہد کو گرفتار کرکے ملزم نوراحمد سے 01عدد پسٹل 30بورمعہ 03روند،شاہد سے 01عدد پسٹل 30بوربرآمدکرکے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔