میڈیکل کالجز میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ میں 3744 امیدواروں نے حصہ لیا

اتوار ستمبر 19:50

ساہیوال۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2018ء) پنجاب کے میڈیکل کالجز میں داخلوں کے لئے انٹری ٹیسٹ آج ہوئے‘ ساہیوا ل میں انٹری ٹیسٹ گورنمنٹ کالج ساہیوال میں پوسٹ گریجویٹ سنٹر میں بنایاگیا جہاں 3744 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں 2389 طالبات اور 1355 طلباء شامل تھے ۔

(جاری ہے)

انٹری ٹیسٹ کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اورسنٹر کے اطراف میں دفعہ 144 کانفاذ تھا۔انٹری ٹیسٹ میں شامل ہونے والے تمام امیدواروں سے موبائل فون اور تدریسی سامان لیکر خصوصی ڈیسک میں رکھاگیااور سنٹر کے 100 میٹر کے اندرغیرمتعلقہ اشخاص کے داخلے پر پابندی تھی۔ سنٹر میں ڈپٹی کمشنر میاں محمدزمان وٹو نے تمام انتظامات کاجائزہ لیااورٹیسٹ کے دوران بھی وزٹ کرتے ہوئے نگرانی کی۔

متعلقہ عنوان :