تحریک انصاف کی حکومت عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوںپر حل کرے گی، میاں نوید اسلم

اتوار ستمبر 19:50

ساہیوال۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف ساہیوال کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات ونشریات میاں نوید اسلم نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کے جائز عوامی مسائل ترجیحی بنیادوںپر حل کرے گی اور سرکاری دفاتر میں عوام کو عزت اور وی آئی پی پروٹوکول دیاجائے گا۔ تحریک انصاف کی حکومت میں اصل وی آئی پی عوام ہے اور حکومت کی ہر پالیسی کا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرناہے اور عوامی مسائل کاحل ان کی اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات میں اخبار نویسوںسے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ سرکاری ملازمین عوام کے ساتھ اپنا رویہ مزید بہتر کرے اور عوام بلا جھجک سرکاری دفاتر میں اپنے جائز مسائل حل کروانے کے لئے ضرور جائیں۔انہوںنے کہاکہ چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کی جدوجہد کا مقصد صرف اور صرف عوام کی بھلائی ہے وہ چاہتے ہیں کہ عوام کو بنیادی سہولیات ان کے گھر کی دہلیز پر میسرہوں۔ انہوںنے مزیدکہاکہ اب ہم خود عوامی مسائل حل کرنے کے لئے عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور کسی بھی سرکاری دفتر میں عوام کے ساتھ اگر کوئی زیادتی ہوئی تو حکومت بھرپور ایکشن لے گی۔