پنجاب حکومت کا سابقہ دور کے میگاپراجیکٹس جاری رکھنے کا فیصلہ

اورنج لائن ٹرین ،پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ ،پاور پروجیکٹس ،محکمہ صحت و تعلیم کے دیگر منصوبوں کو مکمل کرنے کا فیصلہ،سمری منظوری کیلئے وزیراعلیٰ کو بھجوا دی

اتوار ستمبر 20:30

پنجاب حکومت کا سابقہ دور کے میگاپراجیکٹس جاری رکھنے کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2018ء) پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے سابق حکومت کے دور میں شروع کئے جانے والے میگا پروجیکٹس کو جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے ایک سمری منظوری کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوا دی گئی ہے بتایاگیا ہے پنجاب حکومت نے سابق حکومت کے میگاپروجیکٹ جن میں اورنج لائن ٹرین منصوبہ ،پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ ،پاور پروجیکٹس ،محکمہ صحت اور تعلیم کے دیگر منصوبوں کو مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ان تمام میگا پروجیکٹ منصوبوں کیلئے پنجاب حکومت نے 2018-19ء کے بجٹ میں فنڈ ز بھی مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے محکمہ خزانہ کے سیکرٹری حامد یعقوب شیخ کا کہنا ہے کہ سابق دور حکومت کے تمام میگا پروجیکٹ کو مکمل کیا جائیگا اور ان منصوبوں پر کام شروع کرنے کے انتظامات بھی مکمل کر لئے گئے ہیں۔